English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کے کرنیوالے کام الخدمت فاؤنڈیشن کررہی ہے،معراج الہدیٰ

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت مستحقین میںراشن تقسیم کا اہتمام الخدمت سیکرٹریٹ شاہ مکی روڈ میں کیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر2قائم اکبرنے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن اسمبلی عبدالوحید قریشی، سرپرست الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم حیدر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد مطاہر خان، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی ، سلیم خان اورطحٰہ بھٹی بھی موجود تھے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ کام الخدمت فائونڈیشن لاک ڈائون کے متاثرین میں راشن تقسیم کر کے کر رہی ہے۔ حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت سیکرٹریٹ میں لاک ڈائون متاثرین میں راشن تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب صرف دین دار قیادت ہی برپا کرے گی،حکومتی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں لاک ڈائون متاثرین بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔ پوری انسانیت اور پاکستان اس وبا سے ان شاء اللہ نجات پائیں گے، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد غیر مسلم حکمران بھی اللہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ حکومت نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے اور متاثرین تک راشن پہنچانے کا حکومت کے پاس کوئی شفاف نظام نہیں،جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو مستحق لوگوں کو گھروں پر ان کی ضرورت کے مطابق راشن پہنچائیں گے،لوگ جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں،اس لیے مخیر حضرات راشن کی تقسیم کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت کو ترجیح دیتے ہیں،الخدمت فائونڈیشن نے پورے حیدرآباد میں ہزاروں خاندانوں میں راشن، پکا پکایا کھانا ، سبزیاں تقسیم کرچکے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی اور سرپرست الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد و ضلعی امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو آزمائش کے ذریعے آزماتا ہے اور نادان لوگوں کو توبہ کا موقع دیتا ہے اس وبا کو اللہ کی جانب سے توبہ کا موقع سمجھنا اور اسے راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے۔ سندھ حکومت متاثرین کی امداد میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور متاثرین کو اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سندھ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اس کے باوجود بھی سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔علاوہ ازیںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈاکٹر اظہر چغتائی ، دعا فائونڈیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر فیاض عالم کی جانب سے مہیا کردہ ڈاکٹر ز کے لیے حفاظتی کٹس پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر فصیح ہاشمی کو دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے