English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمازون کے مالک مسلسل تیسری بار امیر ترین شخص قرار

القمر

معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔

غیر ملکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایمازون کے مالک جیف بیزوس ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نبر پر ہیں۔

 فوربز کی رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے سال بھی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس 113 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نبر پر ہیں، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 98 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نبر پر جبکہ برنارڈارنالٹ 76 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس کے معیشت پر منفی اثرات کی وجہ سے 58 افراد اس فہرست سے نکل گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے