ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا کے مزید 5 مریض صحت یاب، تعداد 572 ہوگئی

لاہور: میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مزید پانچ مریض صحت یاب ہوگئے۔

میو اسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کورونا کے پانچ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، اسپتال میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے والے پانچ افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2224 ہے جبکہ صوبے میں اب تک 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جبکہ ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 572 ہے۔

پاکستان میں اس وقت کورونا کے کُل 4474 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 63 اموات ہوچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں