English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ15 اپریل سے تجارتی مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے،سلیم راجپوت

القمر

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) انجمن تاجران پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تسلیم راجپوت نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں تاجر برادری اپنے ملازمین کو نہ بھولیں، حکومت تاجر برادری کو پندرہ اکتوبر سے تجارتی مراکز کھولنے کی اجازت دے۔ یہ بات انہوں نے انجمن تاجران ٹنڈو جام صدر سلیم راجپوت، نائب صدر نور محمد ناھیوں، رابطہ سیکرٹری عبدالعزیز چانڈیو اور تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے انجمن تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری کی یہ پوری تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے ملازمین کو بے آسرا نہ چھوڑیں، انہیں پوری تنخواہ کے ساتھ ان کی دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران ٹنڈو جام کے پانچ یونٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہم نے دکانوں پر ملازمت کرنے والے ملازمین کے لیے امداد دی ہے، جو ان کے گھروں تک پہنچا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے صبح دس بجے سے لے کر شام سات بجے تک پہلے مرحلے میں تاجر برادری کو کام کرنے کی اجازت دے۔ تاجر برادری تمام احتیاطی تدبیروں کے ساتھ کام کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے تاجر برداری سے اپیل کی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیروں کے ساتھ اللہ کی راہ میں صدقہ، خیرات اور زکوات نکالیں اور توبہ و استغفار کریں کہ اللہ ہمیں اس آزمائش سے نجات دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے