کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، پشاور ، گلگت بلتستان(اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں+مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان میں 4700 افراد کورونا سے متاثر، 727صحت یاب، مزید3 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 68 ہوگئیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 68 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں 22،22 جب کہ پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ جمعہ کوملک میں کورونا وائرس کے مزید 203 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئیں۔سندھ میں 86 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 56 کیسز، خیبرپختونخوا میں 60 کیسز 2 ہلاکتیں اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔جمعہ کوسندھ میںکورونا وائرس کے مزید 86 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آ ئی ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹے میں 586 مزید ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے نئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے، اس حساب سے کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث ایک موت ہوئی جو میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی، اس کے بعد کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کْل تعداد 22 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 358 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔جمعہ کوپنجاب میںکورونا کے مزید 56 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2280 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔جمعہ کوخیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 620 اور ہلاکتیں 22 ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔تیمور خان کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون اور مردان میں ایک 40 سالہ شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔ صوبائی وزیر صحت کے مطابق کورونا کے 552 کیسز صوبائی سطح کے ہیں جب کہ 68 زائرین کورونا میں مبتلا ہیں۔تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 128 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جمعہ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی 188 رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف ایک مثبت اور 187 منفی نتائج سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 220 ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جمعہ کووفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیںکوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا البتہ جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118ہے جب کہ اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔جمعہ کوآزاد کشمیر میں بھی کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی جمعرات کو 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ہے جب کہ125 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
پاکستان میں 4700افراد کورونا سے متاثر،727صحتیاب،اموات68ہوگئیں
القمر
