English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، پختونخوا اور پنجاب حکومت کی رپورٹ جمع

القمر

اسلام آباد/لاہور (آن لائن/آئی این پی)کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت نے اپنی اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادیں ہیں۔ پختوانخوا حکومت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں جنہیں 150 کیا جانا ہے ،1225 افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر بنائے ہیں ، جمرود میں 400 افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر بنانے کی تجویز ہے، ہر فرد کے لیے الگ کمرے اور واش روم کی سہولت کے ساتھ 300 کمرے موجود ہیں،کورنٹین سینٹرز میں 50 کے وی کے جرنیٹرز رکھے گئے ہیں،طورخم بارڈر سے لے کر قرنطینہ سینٹرز تک پاکستانی شہریوں کی آمدورفت پروٹوکول والی گاڑیوں میں کی جارہی ہے،کے پی کے حکومت احساس پروگرام کے تحت 5.65 بلین روپے مستحقین کو دے گی، لیبارٹریز میں روزانہ کی بنیاد پر 734 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، مزید 4 لیبارٹریز بنا کرٹیسٹ کی استعداد کو 2000 تک لے جایا جائے گا۔جبکہ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں صرف 130وینٹی لیٹرز ہیں،ڈی ایچ کیوز کے لیے مزید 100وینٹی لیٹرز اپریل میں ہی پہنچ جائیں گے، تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں،7لیبارٹریز میں روزانہ3100ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ راولپنڈی،بہاولپور، وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز ،فیصل آباد اور ڈی جی خان میں لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں،نئے قیدیوں کو 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، جیل اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیے،احساس پروگرام کے ذریعے کرونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے