نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کیلیے جاری لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک
توسیع کردی گئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 339 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کے دوران کیا۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1036 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
بھارت: مریضوں کی تعداد 10363، ہلاکتیں339 ہوگئیں، لاک ڈاون میں 3 مئی تک توسیع
القمر
