امریکی اسپیس کمانڈ کے جنرل ریمنڈ کا کہنا ہے کہ روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا۔
امریکی اسپیس کمانڈ کے جنرل ریمنڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا، روسی میزائل زمین سے براہ راست سٹیلائٹ تباہ کرسکتا ہے۔
جنرل ریمنڈ کے مطابق روسی میزائل سسٹم زمین کے نچلے مدارمیں مصنوعی سیارے کو تباہ کرسکتا ہے مگر امریکا کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار اور پرعزم ہے اور اتحادیوں اور امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔
