مانسہرہ/ اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کورونا کو ہینڈل کریں‘ پوری انسانیت اس وقت کورونا وبا کی مشکل سے گزر رہی ہے‘ کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘ پاکستان وبا کی زد میں ہے‘ پوری دنیا میں تشویش ہے‘ اللہ سے اس مشکل کو حل کرنے کی دعا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو اور جمعیت علما اسلام خیبر پختون خوا کے مجلس شوریٰ کے رکن، جمعیت علما اسلام ضلع مانسہرہ کے نائب امیر مولانا سید شاہ عبد العزیز کی کورونا وائرس سے شہادت پر ان کے والدگرامی شیخ الحدیث مولانا سیدغلام نبی شاہ سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کے موقع پر وہاں موجود لوگوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس خالصتاً انسانی مسئلہ ہے‘ عالمی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہاہے‘جب تک اس مسئلے کا حل نکلے گا اس وقت تک عالمیمعیشت کا نقشہ تبدیل ہو چکا ہوگا‘ امریکا اور مغربی معاشی پالیسیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں‘ ہماری تجویزتو یہ ہے کہ ہم اپنی اکانومی کے بارے میں سوچیں کہ کورونا کے بعد ہماری معیشت کا کیا بنے گا اس کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں‘ حکمرانوںکی نااہلی کے نتیجے میں ویسے ہی ملکی معیشت ڈوب رہی تھی اگرکوئی کسر باقی رہ گئی تھی تو وہ کورونا وائرس نے پوراکردی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر کسی بات پر اتفاق ہو جائے تو اس کا احترام کیا جانا چاہیے‘ کراچی میں تمام مسالک کے علما کا اجلاس ہوا تھا اس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں‘ ابتدا میں شرکا کی تجاویز اور میری تجاویز سب مشترکہ تھیں۔
ملک وباء کی لپیٹ میں ہے ،حکمرانوں میں نمٹنے کی صلاحیت نہیں،فضل الرحمٰن
القمر
