English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جارہی ہے،شاہ محمود

القمر

ملتان (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر امداد دی جارہی ہے، ملتان امدادی رقم کی تقسیم سے متعلق پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ منظور آباد اور قاسم پور کالونی کے احساس کفالت سینٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے امدادی رقم کی ترسیل کے طریقہ کار کو چیک کیا اور متاثرین سے گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام بڑا پیکج ہے، ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں، متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت امداد کا شفاف نظام اپنایا گیا ہے، ملتان میں متاثرین میں اب تک ایک ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔ ملتان امدادی رقم کی تقسیم سے متعلق پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملتان میں قائم قرنطینہ بھی پاکستان کا سب سے بڑا مرکز تھا، ملتان قرنطینہ میں چاروں صوبوں کے افراد کی میزبانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے