واشنگٹن(خبرایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چین کو دھمکی دے دی۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیاہے توچین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اْس کے نتائج بھگتنے کے لیے اسے تیار رہنا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ 1917ء کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی، چین کی یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کیا گیا؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلاؤسے قبل چین ہی میں روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، چین سب اکچھ جانتے ہوئے اس کا ذمے دار ہے تو اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اس سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر چینی حکومت کو جوابدہ ہونا چاہیے، چین کویہ بتانا چاہیے کہ کیا ہوا تھا، ایساکیوں ہے کہ معلومات کو زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں کیا گیا؟ ان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کہاں سے آیا، اس پر چینی حکام نے خود غور کیا، عالمی سائنسدانوں کو لیبارٹری میں جانے کی اجازت نہیں دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امریکا کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں اب تک ساڑھے7 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 39 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
چین نے وائرس پھیلایا‘نتائج بھگتنا ہونگے‘ ٹرمپ
القمر
