نیویارک/لندن/پیرس(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 25لاکھ 38 ہزار 104ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار سے زاید ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 1729 ہلاکتیں ہوئیںجبکہ برطانیہ میں 828 نئی اموات رپورٹ ہوئیں، اٹلی میں اموات کی تعداد 24,648 ہوگئی، اسپین میں 21,282 افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں 17,337ہلاکتیں اور فرانس میں 20,796 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، سعودی عرب میں 1147نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11,631 ہوگئی جبکہ مزید 6افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں کی تعداد109ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 8 لاکھ 6 ہزار 26 مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکا بدستور سرِفہرست ہے جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 44243 ہوگئی ہے ۔ اب تک دنیا بھر میں چھ لاکھ 86 ہزار سے زاید مصدقہ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ اسپین میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 204178 ہے جبکہ 21,282 افراد اب تک وبا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی کو کورونا کے مریضوں کی تعداد لگ بھگ ایک لاکھ 85 ہزار ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 24,648 ہے۔ فرانس میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے زایدہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20,796 ہے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زایدافراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17337ہے۔ جرمنی میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے زادی جبکہ اموات کی تعداد 4,961 ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 76 ہزار سے متجاوز
القمر
