English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت کئی ممالک کا لاک ڈاؤن مئی تک جاری رکھنے کا عندیہ

القمر

نیویارک/واشنگٹن( آن لائن )پاکستان سمیت کئی ملکوں نے لاک ڈائون کو مئی میں بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے، امریکا سمیت متعدد ممالک نے کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈائون میں نرمی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ جون تک لاک ڈائون کو بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ جرمنی ، البانیہ میں حکام نے سماجی فاصلے کی شرط پر اسٹورز کو کھولنے کی اجازت دے دی ۔سری لنکا نے ملک کے دو تہائی حصے میں کرفیو اٹھا لیا ہے جبکہ باقی ایک تہائی حصے میں لاک ڈائون کل ختم کر دیا جائے گا‘ناروے اور ڈنمارک میں اسکول کھل گئے،نیوزی لینڈ 27 اپریل سے لاک ڈائون میں نرمی کر رہا ہے۔جنوبی کوریا میں بعض پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایسے علاقے جہاں کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پایا جا چکا ہے وہاں لاک ڈائون میں نرم کی جا سکتی ہیں‘امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے سے پہلے ملک بھر میں کم از کم 20 لاکھ ٹیسٹ روزانہ کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظراپنے شہریوں کی ملازمت کے تحفظ کے لیے غیرملکی باشندوں کی امیگریشن پر عارضی پابندی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کروں گا۔ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ وباء کے باعث 2 کروڑ 2 لاکھ امریکی بے روزگار ہو چکے ہیں ، تاہم بعض صنعتوں کے ورکرز کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہو گا۔ امریکا کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 42 ہزار سے زاید ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے