English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں بمباری ،8 دہشت گرد ہلاک

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک فوج نے عراق میں کُردوں کی عسکریت پسند تنظیم ’ پی کے کے ‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترک فضائی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے علاقے غارہ میں عسکریت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر بم باری کی، جس میں گولا بارود کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں 8جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انقرہ کی فوج عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوںکے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترک فوج نے آپریشن کے دوران پی کے کے کے عسکری نیٹ ورک کو توڑنے کے ساتھ ان کو نامعلوم ذرائع سے پہنچنے والی ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی کاری ضرب لگائی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انتہاپسند تنظیم کے خلاف کارروائیوں کے دوران اب تک 16ہزار جنگجو ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ ان میں 242 جنگجوؤں کو تنظیم میں بڑی اہمیت حاصل تھی اور وہ سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ 13جولائی 2018ء کو ترک فوج نے آپریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا،جب کہ اب کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ انقرہ حکام کا دعویٰ ہے کہ کرد تنظیم نے شمالی عراق کے علاقوں کو اپنا مرکز بنارکھا ہے اور وہاں سے ترکی میں دہشت گرد کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی ’پی کے کے‘ اور ’وائی جی پی‘ کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ادھر شام میں کرد ملیشیائیں امریکا کی حلیف رہی ہیں، تاہم واشنگٹن نے بھی ان دونوں تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ ترکی نے گزشتہ برس شام میں امریکا کی حلیف کرد تنظیموں کے خلاف منبع امن آپریشن شروع کیا تھا،جس کے باعث واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان کشیدگی رہی۔ اس دوران اسدی فوج نے اپنے حریف کردوں کو انقرہ کے خلاف ساتھ ملالیااور ترک فوج کے خلاف کارررائیاں شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے