سنگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ 19 پر تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ پاکستان 8 جون تک کوروناوائرس پر قابو پا سکتا ہے۔ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محققین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔محققین کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپوریونی ورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ اس ماڈل کے مطابق پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچا، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے جب کہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔
پاکستان 8 جون تک کوروناوائرس پر قابو پا سکتا ہے
القمر
