English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشتگردی ،7 کشمیری شہید

القمر

جان لیوا کورونا وائرس اور رمضان المبارک میں بھی بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں 7 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں بھی بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی ضلع میں 7 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام ضلع میں بھارتی فوج نےقاضی گنڈ کے علاقے میں  سرچ آپریشن کی آڑ میں چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس  دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

قبل ازیں کلگام ضلع کے علاقے استھال میں بھی محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کے لیے واقعہ کو مسلح جھڑپ قرار دیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد  سے ہی وادی میں قابض فوج کے مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے، بدھ سے لے کر اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے