اسلام آباد انتظامیہ نے لاک ڈاوَن میں نرمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے کی جانب سے لاک ڈاؤمن میں نرمی کردی ، اسلام آباد انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بنے ٹریلز، تفریحی مقامات اور پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے گراوَنڈز پرپابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس اورٹریلز پر آنے والے افراد کو حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
