برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سیمنڈز نےآج صبح لندن کے ایک اسپتال میں بچے کوجنم دیا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان نے کہا کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور انکی منگیتر سائمنڈز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،تاہم وہ تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں جبکہ وزیراعظم چند روز قبل صحتیاب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بورس جانسن کوکورونا وائرس کے باعث 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحتیاب ہونےکے بعد 27 اپریل کودوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
