English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پورے ملک کی آبادی کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا اعلان

القمر

یورپین ملک لیگسمبرک کی حکومت نے ملک کی کل آبادی کا کوروناٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی ، فرانس اور بیلجیئم کے درمیان میں واقع مغربی یورپین ملک لگسمبرک جس کی آبادی کل 6 لاکھ ہے کی حکومت نے اپنے ملک کے تمام شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لگسمبرک حکومت نے شہریوں کے ٹیسٹ کیلئے 40 ملین یورو کا بجٹ رکھا ہے، ہر روز 20 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ 30 ہزار افراد کے پہلے ہی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

لکسمبرگ کے وزیر تحقیق اور تعلیم کلاڈ مائشچ نے پریس کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایک ماہ کے دوران ملک کی پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کریں گے، ہمارا یہ اقدام آنے والے مہینوں میں ہمارے آزادانہ طور پر رہنے کا پیشِ خیمہ ہوگا۔

پریس کانفرنس میں ہنگامی ٹیسٹ پروگرام کے سربراہ پروفیسر الف نہرباس بھی شریک تھے جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ حکومت کے اس اقدام میں بھرپور تعاون کرے اور ہر شخص قائم کئیے گئے اسٹیشنز پر آکر اپنا ٹیسٹ کروائے۔

واضح رہے کہ لکسمبرگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3,741 جبکہ اموات کی تعداد 89 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے