English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم علاقائی امن کیلیے خطرہ ہیں، ایچ آر سی پی

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے انسانی حقوق کی صورت حال 2019ء کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جبکہ چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن نے اگست 2019ء سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور اس صورت حال کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کو بدستور تشویشناک قرار دیا۔ ایچ آر سی پی کے اعزازیترجمان آئی اے رحمان نے 2019ء کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی وبا کے انسانی حقوق کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایچ آر سی پی کی اہم ترین سالانہ دستاویز ’’2019ء میں انسانی حقوق کی صورت حال‘‘ کے اجرا کے موقع پر سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے کہا کہ 2019ء کی رپورٹ میں ہر وفاقی اکائی اور انتظامی علاقے پر الگ سے ابواب شامل کیے گئے ہیں تاکہ رپورٹ میں ہر علاقے کی نمائندگی ہو اور کوئی بھی اس میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی کانوں میں مشقت کرنے والے بچوں سے زیادتی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی، ان کے قتل اورلاشیں پھینکے جانے کی اطلاعات بھی تشویشناک ہیں۔ عورتوں کو ’’غیرت‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کی روایت جاری رہی، اس کے علاوہ ملک کی انتہائی پرہْجوم جیلوں میں قیدیوں کو ابترحالات کا سامناہے۔ چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں اور اس صورت حال کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات ایچ آر سی کے لیے بدستور تشویش کا باعث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے