ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا سے مزید 24  اموات، تعداد 385 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 جبکہ 385 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 6,050، پنجاب میں 6,340 ،بلوچستان میں 1,049  ،خیبر پختونخواہ 2,627 ،گلگت بلتستان میں 339 ، اسلام آباد میں 343 اورآزاد کشمیر میں 66 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 112، پنجاب میں 106 ، خیبرپختونخوا میں 146، بلوچستان میں 14، اسلام آباد 04 گلگت بلتستان میں 03 اموات ہوئیں جبکہ 4 ہزار 315  افراد موذی مرض سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 990 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 اموات ہوئیں۔

ملک بھرمیں اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 131  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم پاکستان میں 16  فیصد مریضوں میں کورونا بیرون ملک سے آئے افراد کے ذریعے منتقل ہوا جبکہ 82 فیصد مریضوں میں  کورونا مقامی طور پر منتقل ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 33 لاکھ 10 ہزار 39  افراد متاثر، 2 لاکھ 34 ہزار 143 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10 لاکھ 43 ہزار 245 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں