لاہور: کورونا وائرس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی سعودی عرب کے لیے پہلی پرواز 250 مسافروں کو لے کر جدہ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وطن واپس آنے والے مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین شامل ہیں۔
