English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: صحافی کو اسرائیل سے تعلقات پر سوال مہنگا پڑ گیا

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں ایک صحافی نے اسرائیل سے دوستی سے متعلق سوال کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان صحافی ایک دکان میں موجود افراد سے کہتا ہے کہ اگر لیبیا کا تیل اسرائیل کو برآمد کیا جائے تو یہ ملکی مفاد میں کیسا ہوگا۔ وہاں بیٹھے نوجوان یہ سوال سنتے ہی آگ بگولا ہوگئے اور صحافی کو دبوچ کر درگت بناڈالی۔ صحافی کی پٹائی لگانے والے نوجوانوں نے کہا کہ تم نے یہ بات کرنے کی جرأت کیسے کی۔ اسرائیل تو عربوں کا دشمن ہے اور جو اسرائیل سے دوستی کی بات کرتا ہے وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔ نوجوانوں کے اس ردعمل سے شر پسند صحافی کی سمجھ میں آگیاکہ لیبیا میں اسرائیل سے دوستی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین میں مسلمانوںپر مظالم کے باوجود عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں مصروف ہیں۔ لیبیا میں باغی حفتر ملیشیا کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت،جب کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبی حکومت کو ترکی کا تعاون حاصل ہے۔ ایک طرف انقرہ حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی اور یہود آبادکاری کے انسداد کے لیے دن رات ایک کررہی ہے،تو دوسر ی جانب عرب ممالک صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرکے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھڑا گھونپ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے