حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے لاک ڈاؤن اور ماہ رمضان المبارک کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کا بریک ڈاون جاری ہے جبکہ معمولی خرابی کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش بھی معمول بن گئی ہے جس میں سحری اور افطار کے اوقات کا احترام بھی نہیں کیا جارہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ مختلف علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ عوام کے لیے سخت پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث گھروں میں سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس سے شدید گرمی، لاک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ سے ستائے مزید پریشانی کا شکار ہیں۔
لاک ڈاؤن اور رمضان کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
القمر
