میہڑ (نمائندہ جسارت) سندھ ملاح فورم کے رہنماؤں ارباب ملاح، پنھل ملاح، غلام شبیر ملاح، نیاز ملاح، عبدالجبار ملاح اور دیگر کی رہنمائی میں ہیڈ محرر اصغر پنہور کی زیادتیوں کیخلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل میہڑ ککول پل پر مچھلی فروخت کرنے والے مزدوروں مٹھل ملاح، نذیر ملاح اور دیگر پر ہیڈ محرر اصغر پنہور نے تشدد کیا اور گالم گلوچ کی، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہر قسم کا تعاون کرنے کے باوجود مچھلی فروخت کرنے والے مزدوروں کو ہیڈ محرر اصغر پنہور کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی اور ہم ملاح برادری کی دل آزاری کی ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ میہڑ تھانے کے بدمست ہیڈ محرر کو جلد ہٹا کر ہم ملاح برادری سے انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط