English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کم جونگ اُن خودساختہ روپوشی کے بعد منظرِ عام پر آگئے

القمر

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن خودساختہ روپوشی کے 20 دن بعد منظرِ عام پر آگئے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن کو ایک فیکٹری کا افتتاح کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ان کے مرنے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

کم جونگ اُن نے اپریل میں دل کا آپریشن کرایا تھا جس کے بعد وہ آرام کے لیے روپوش ہوگئے تھے۔

سپریم لیڈر کو جب لوگوں نے افتتاحی تقریب میں دیکھا تو لوگ خوش ہوئے اور ان کے تالیاں بھی بجائیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کوما میں ہیں یا پھر مر چکے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا کے اہم سرکاری شخص نے ڈیلی میل خبر اینجسی کو بتایا تھا کہ کم جونگ اُن بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے