English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وینزویلا: جیل میں پُرتشدد فسادات‘ 17افراد ہلاک

القمر

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے شہر گوانارے کی جیل میں قیدیوں اور عملے کے مابین پُر تشدد فسادات اور جھگڑوں میں 17افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق قیدیوں نے جیل حکام پر دھاوا بولا،جس کے بعد قیدیوں اور سیکورٹی اہل کاروں میں تصادم شروع ہوا۔ فسادات میں 8دیگر افراد کے ساتھ قید خانے کا ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا۔ ادھر قید خانوں پر نگاہ رکھنے والی ایک تنظیم کے مطابق قیدی اس بات پر ناراض تھے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں ان کے ملاقاتیوں کو جیل آنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ اس کے علاوہ انہیں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا بھی سامنا تھا۔ جیل میں 750قیدیوں کی گنجایش ہے، تاہم اس وقت وہاں ڈھائی ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے