ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن میں نمازیوں کے سامنے امامِ مسجد قتل

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے زمار شہر کے مغربی گاؤں کی مسجد کے امام کو نمازیوں کے سامنے قتل کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطاب واقعہ مکعد امحال نامی گاؤں میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا کے درجنوں مسلح افراد نے نماز کے وقت مسجد پر دھاوا بولا اور نمازیوں کے سامنے مسجد کے امام و خطیب شوقی جابر محمد رفعان کو قتل کر ڈالا۔ باغی غنڈوں نے پہلے نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کی اور پھر امام کے سینے کوگولیوں سے چھلنی کر دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے مسجد میں تراویح نہ روکنے اور غریب گھرانوں میں کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھنے پر موت کے گھاٹ اتارا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں