English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق ،بدعنوان وزارت کی بریت کے لئے عدلیہ کو دبائو کا سامنا

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی عدلیہ نے اعتراف کیا ہے کہ عدالتوں کو بدعنوان وزرا، ارکان پارلیمان اور دیگر سینئر رہنماؤں کی بریت کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے دبائو کا سامنا ہے۔ عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان جسٹس عبدالستار بیرق دار نے انکشاف کیا کہ ججوں پر بدعنوان سیاست دانوں کی بریت کے لیے سخت دبائو ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عدلیہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کے ساتھ کرپشن کی بیخ کنی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، تاہم سیاسی رہنما عدلیہ پر سابق وزرا کو بری کرنے کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں،جب کہ سوشل میڈیا پربھی ججوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ عراق کے جوڈیشل میڈیا سینٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور ان کے حامی صحافی ملک سے باہر بیٹھ کر عراقی عدلیہ پراثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں ،تاہم عدلیہ کسی طرح کے اثر کو قبول نہیں کرے گی اور ہر طرح کے دباؤں میں انصاف پر مبنی فیصلے صادر کرے گی۔ عبدالستار بیرق دار کا کہنا تھا کہ عراقی عدالتیں اور جج جھوٹ کی سیاست کرنے والوں اور کرپٹ مافیا کے معاملے میں کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گی۔ یہ سیاسی مافیا کی غلط فہمی ہے کہ عدالتیں دبائو میں آ کر کرپشن کے کیس خار ج کردیں گی اور قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو معاف کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے