English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان :کورونا سے مزید 17 اموات، تعداد 476ہوگئی

القمر

اسلام آ باد ،پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ، لاہور،گلگت(مانیٹر نگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 17 اموات، مریضوں کی مجموعی تعداد 20995 تک پہنچ گئی،476 میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 476 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20995 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 126 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پیر کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 861 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں، پنجاب 152 کیسز اور 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں کورونا کے مزید 417 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2571 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7882 ہوگئی۔وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 137 تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1629 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مزید 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 7646 اور اموات 126 ہوگئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں 768 زائرین، 1926 تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 4866 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 2680 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 415 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 185 تک جاپہنچی ہے۔ بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی۔گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 372 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے