English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چودھری شجاعت کا شفقت محمود کو فون، اٹھارویں ترمیم پر تبادلہ خیال

القمر

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے، اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم
بھرپور مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔
چودھری شجاعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے