لاہور(خبر ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ حکومت نے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لیے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں۔8 مئی کوٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی اور وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ابتدائی طور پر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔خصوصی ٹرین آپریشن کے آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہوگی، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی، 60 فیصد بکنگ سے سماجی فاصلہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کردی جائے گی، خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا
