کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں مین اہم طالبان کمانڈر ملا یعقوب سمیت 23 کے جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع کیوشیندی میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ایک اجتماع کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر ملایعقوب سمیت 15 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء صوبہ بدخشاں کے ضلع میونجان میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا ۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور جھڑپ میں 7 طالبان جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان ثناء اللہ روحانی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے،
افغان سیکورٹی فورسز کا کمانڈر سمیت 23 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ
القمر
