English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا پر اہم تحقیق کرنیوالے چینی ماہر کاامریکا میںپراسرار قتل

القمر

واشنگٹن(اے پی پی)مریکی ریاست پنسلوانیہ کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر میں کورونا وائرس پر نہایت اہم تحقیق کرنے والے چینی ماہر جواپنی تحقیق کے نتیجے میں انتہائی اہم انکشافات کرنے والے تھے کو پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق 37 ڈاکٹر بنگ لیو کو راس ٹائون شپ میں ان کے گھر میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اکیلے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد 46 سالہ قاتل ہائو گو مقتول ڈاکٹر کیگھر سے نکل کر تقریباً ایک سو گز کے فاصلے پر کھڑی اپنی کار کے پاس پہنچا اور خود کو گولی مار دی۔ قاتل نے واردات کے بعد ڈاکٹر بنگ لیو کے گھر سے کوئی چیز نہیں اٹھائی۔ ڈاکٹر بنگ لیو امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر کے کمپیوٹیشنل اینڈ سسٹمز بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے