English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں فضائی حملے 14 ایران نواز جنگجو ہلاک

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں اور ان کے اتحادیوں پر رات گئے کیے گئے فضائی حملوں میں 14 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق یہ واضح نہیں کہ میادین کے علاقے کے قریب صحرا میں کس نے فضائی حملے کیے، جو ملک کے شمال میں اسدی فضائی دفاع کی جانب سے اسرائیلی حملوں کو ناکام بنانے کے چند منٹ بعد کیے گئے۔ اے یف پی کے مطابق داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان فضائی حملوں کے ذمے دار نہیں۔ شامی مبصر کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ شام کی جانب سے آپریشن شروع کیے جانے کے امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں کئی عراقی اور ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ شام کے جنوبی علاقے وادی فرات میں ایران کے حامی جنگجو اور ان کے حامی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ علاقہ عراق کی سرحد سے قریب ہے۔ 2011ء میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے اسرائیل سیکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے، جس میں ایرانی حکومت کے دستوں، اتحادی فورسز اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے کم و بیش ہی شام میں کارروائیوں کی تفصیلات کی تصدیق کی جاتی ہے، لیکن یہ بشار الاسد کی حمایت میں ایرانی کی موجودگی کو خطرہ قرار دیتا ہے اور حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی سفارتی عہدے دار نے فضائی حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن کہا کہ ایران واحد ملک ہے، جو صحت کے عالمی بحران کے باوجود اپنی پراکسیز کو میزائل اور میزائل ٹیکنالوجیز پہنچا رہا ہے۔ جب کہ اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینت نے کہا کہ اسرائیل اس وقت تک شام میں آپریشن جاری رکھے گا، جب تک ایران وہاں سے نہیں نکل جاتا۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کو شام چھوڑنا پڑے گا۔ کورونا اور گرتی معیشت پہلے ہی ایرانیوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے