نیویارک (آن لائن) امریکی سائنس دانوں نے تحقیق سے اس بات کا انکشاف کیا کہ چین کی نسبت امریکا میں پھیلنے والا کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے، امریکا میں پھیلنے والے کورونا وائرس میں 14 تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ امریکی حکومت کے ادارہ لاس آلموس نیشنل لیبارٹری کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں ماہرین نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا میں پھیلنے والے متعدی وائرس میں موسم گرما کے دوران موسمی فلو کی طرح تبدیلیاں نہ ہوئیں اور اس کی شدت کم نہ ہوئی تو یہ مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکا میں پھیلنے والے کورونا وائرس میں 14 تبدیلیاں
القمر
