English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا، سفید فام سے 4 گنا زیادہ سیاہ فام افراد کی اموات کا خدشہ

القمر

برطانیہ میں کورونا وائرس سے سفید فام کی نسبت 4 گنا زیادہ سیاہ فام افراد کی اموات ہو سکتی ہے۔

یہ انکشاف برطانوی اعداد وشمار ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور سیاہ فام افراد کی کورونا سے اموات سفید فام افراد سے 4 گناہ زیادہ ہوسکتی ہیں۔

دفتر برائے قومی شماریات (اواین ایس) کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بنگلادیشی نسل کے افراد سفید فام کی نسبت کورونا سے ہائی رسک پر ہیں۔

او این ایس کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے اخذ کیے جانے والے نتائج کے مطابق نسلی گروہوں میں جزوی طور پر معاشی، معاشرتی بدحالی اور دوسرے حالات اور عوامل فرق میں کار فرما ہوسکتے ہین لیکن اس فرق کے دیگر باقی حصوں سے متعلق وضاحت ابھی نہیں کی جاسکتی۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سماجی و اقتصادی عوام کو ایک حد تک ایڈجسٹ کرنے والے ماڈلز کو استعمال کرتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ نسلی گروہوں میں کورونا سے اموات کے خطرے میں نمایاں فرق موجود ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سفید فام کے مقابلے میں پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی اور مخلوط نسلوں کے لوگوں کی کورونا وائرس سے اموات  کے خطرات زیادہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے