اسلام آباد: عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لیے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔
وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کردیتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔
