واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ کئی ممالک کے رہنما اور سیاست دان اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کو بھی ان کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے ماسک استعمال کرنے اور احتیاط برتنے کی کئی بار ہدایت کی گئی ہے، تاہم وہ ماننے کو تیار نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خود پہننے کو تیار نہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے ماسک نہ پہننے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے فیس ماسک پہننے کا غلط مطلب لیا جائے گا اور ایسا کرنے سے انتخابات میں جیت کو نقصان بھی ہو سکتا۔ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ ماسک پہنیں گے تو اس کا مطلب جائے گا کہ ان کی توجہ امریکا کی معیشت بحال کرنے پر نہیں بلکہ خود کی ذاتی صحت پر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے امریکا کے صدر کئی بار فیس ماسک کی مخالفت کر چکے ہیں۔ کچھ دن قبل انہوں نے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا تھا اور اس دوران بھی ٹرمپ نے فیس ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتے۔
ماسک پہنا تو صدارتی انتخابات میں شکست ہو سکتی ہے‘ ٹرمپ
القمر
