حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوںکو نقصان،عوام پریشان۔لطیف آباد ، قاسم آباد،سائٹ ایریا سمیت مختلف علاقوںمیں اچانک ٹڈی دل کے حملے سے شہری پریشان ہو گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل گھروں میں گھس گئے جبکہ فضا میں لاتعداد ٹڈی دل کو دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے۔ ٹڈی دل نے حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں کھیتوں میں گھس کر فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ شہر کے باغات میںپودوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کئی گھنٹے تک ٹڈی دل آسمان پر گھومتے رہے، گلی محلوں میں اتنی بڑی تعداد میں ٹڈی دیکھ کر بچے بڑے سب ٹڈی پکڑنے میں لگ گئے ،ٹڈی پکڑ کر اس کو تل کر کھانا اور اب ٹڈی پکوڑے بھی بننے لگے۔ حیدرآباد کے سائٹ ایریا قاسم آبادکچا قلعہ ، پکا قلعہ ، لطیف آباد نمبر7،8،9،11اور12ودیگر علاقوں میں ٹڈی دل کی آمد سے شہری پریشان ہوگئے تاہم من چلے اس سے لطف اندوز بھی ہوتے گئے اور ٹڈی پکڑنا شروع کردیں۔کچھ دیر بعد ٹڈی دل کسی نامعلوم سمت کی طرف چلے گئے،تاہم چھتوں اور سڑکوں پر مرجانے والے ٹڈی دل جگہ جگہ نظر آئے۔
حیدرآباد میں ٹڈی دل کا حملہ،فصلوں کو نقصان ،عوام پریشان
القمر
