کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بند سرکاری دفاتر 11 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کھلنے والے سرکاری دفاتر میں محکمہ اوقاف ،انسانی حقوق اور صنعت و تجارت کے محکمے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،آئی ٹی ، اقلیتی امور کے محکمے،محکمہ سرمایہ کاری، سوشل ویلفیئر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے محکمے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکموں اور سیکریٹریٹ میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا۔
