سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں31 مئی تک توسیع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے اور صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کوسیف ڈے قرار دیا گیا ہے،ان دنوں میں سخت لاک ڈاؤن ہوگااور صرف گروسری،میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی ،شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہانٹر سٹی ٹرانسپورٹ ،تعلیمی ادارے،تفریحی مقامات،شاپنگ مالز،کیفے ٹیریا،سینما ہال ، شادی ہالز،جلسے جلوس،مذہبی اجتماعات اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
حجام ، بیوٹی سیلون اور جم کو کھولنے پر پابندی ہوگی، جبکہ تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروبار بھی ایس او پیز کے تحت کھلا جائے گا۔
