چیف الیکشن کمشنر نے 2018 کے الیکشن میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری کا حکم دےدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، ارکان، افسران اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین نادرا نے عام انتخابات 2018 کے دوران نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس پر بریفنگ دی جس میں قانونی اور تکنیکی نکات بھی شامل تھے۔
چیف الیکشن الیکشن کمیشنر نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئےنکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ آر ٹی ایس کیوں اور کیسے ناکام ہوا،اس وجوہات کیا تھیں ،جس سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے گا۔
