English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیریاؤ جنگ  کی ملاقات

القمر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چینی سفیریاؤ جنگ  کی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

فوجی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق چینی سفیر کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) آمد پر ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چینی ماہرین کی پاکستان آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی معاونت ، سامان کی فراہمی پر چین کے تعاون کے شکر گزار ہیں،جنرل قمر باجوہ نے چین کی فوری میڈیکل سپلائی پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔

جبکہ چینی سفیر نے بھی ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے