English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان کے آخری 10 دن اہم، خصوصی پالیسی بنا رہے ہیں، راجا فاروق

القمر

کوٹلی (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پروپگنڈے کی گنجائش نہیں رمضان کے آخری 10 دنوںکیلیے خصوصی پالیسی بنارہے ہیں، بازاروں اور دفاتر میںکسی صورت رش نہیں ہونا چاہیے، بغیرکسی کی سفارش مانے عوام کی حفاظت کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، انتظامیہ، ایڈمنسٹریٹر اور پولیس مل کر عید کے حوالے سے اقدامات کریں، پہلے مرحلہ میں رکشہ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو امدادی پیکج ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ باقی شعبوں کے متاثرین کی فہرستیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام سمیت تمام لوگ لاک ڈائون میںکورونا وائرس سے بچنے کیلیے حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں ورنہ لاک ڈائون میںمزید سختی کرنا پڑے گی اور ٹرانسپورٹ مکمل بندرہے گی، تارکین وطن کیلیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں رینڈم ٹیسٹ ضروری ہونے چاہیں۔ کوٹلی لیب کو ابھی تک فعال ہوجانا چاہیے تھا محکمہ صحت اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، مثبت ٹیسٹ کبھی غلط نہیں ہوتا تاہم منفی ٹیسٹ میںغلطی کی گنجائش رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے