واشنگٹن: امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) اردو کے ٹوئٹر پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امريکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبريشن آرمی کو دہشت گرد تنظيم قرار دے ديا ہے، اب اس تنظيم کی جو بھی معاونت کرے گا وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لیے لبريشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا رہا ہے، لبريشن آرمی نے کراچی میں چینی قونصل خانے اور گوادر میں ہوٹل سمیت پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس اعلان کا مقصد لبریشن آرمی کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے روکنا ہے۔
#امريکی محکمہ خارجہ نے پلوچستان لبريشن آرمی کو دہشت گرد تنظيم قرار دے ديا- اب اس تنظيم کی جو بھی معاونت کرے گا وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہو گاـ pic.twitter.com/8FdtMaSZnn
— US CENTCOM – URDU (@CENTCOMUrdu) May 13, 2020
