واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم امریکا ادارے کو اتنی ہی فنڈنگ دے گا جتنی چین دیتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا سالانہ 400 ملین ڈالر ادارے کو فنڈنگ کے طور پر دیتا تھا تاہم چین اگر ادارے کے لیے اپنی فنڈنگ میں اجافہ کرتا ہے تو امریکا بھی کرے گا۔
امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کی کارکردگی ک حوالے سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ ادارہ کوروناوائرس کیخلاف مزید بہتر اور موثر عملی اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ادارے پر الزام عائد کیا تھا کہ چین کا ڈبلیو ایچ او پر اثر و رسوخ ہے جسکی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے چین میں کوروناوائرس وبا سے پیدا ہونے والی اصل صورتحال کو چھپایا ہے جسکی وجہ سے امریکا ادارے کو جو فنڈ دیتا تھا وہ اب نہیں دے گا۔
کی فنڈنگ بحال کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، صدر ٹرمپ نے ایک ماہ قبل ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثنا، ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے کرونا وائرس پھیلنے کی غیر جانب دار تحقیق کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وبا بے قابو ہونے کے بعد امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنائے رکھا ہے، گزشتہ ماہ بھی انھوں نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ چین اس ادارے کو کنٹرول کررہا ہے۔
