کابل/ واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) افغانستان کی مشرقی ریاست میں سیکورٹی فورسز اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 9 عسکریت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوئے‘ سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ افغانی فوج کے ترجمان ایمل مہمند نے اپنے بیان میں بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ماچل کگو واٹر ڈیم کی سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیا گیا‘ فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے او ر 5 زخمی ہوئے ۔
افغانستان ‘جھڑپ میں 9 عسکریت پسند ہلاک ، 2 اہلکار زخمی
القمر
