عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 633 ہو گئی ہیں۔
عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 37 ہزار 678 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 18 لاکھ 22 ہزار 811 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں 15 لاکھ 77 ہزار 98 افراد کورونا سے متاثر،اموات 90 ہزار113 ہوگئیں ،دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں 2 لاکھ 40 ہزار 161 افراد متاثر،اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار466 ہوگئیں، اسپین میں 2 لاکھ 77 ہزار 719 افراد متاثر،اموات 27 ہزار650 ہوگئیں۔
اٹلی میں 2 لاکھ 24 ہزار 760 افراد کورونا سے متاثر،اموات 31 ہزار 763 ، روس میں 2 لاکھ 81 ہزار 752 افراد متاثر، اموات 2631 ، فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار 365 افراد کورونا سے متاثر، اموات27 ہزار 625 سے زائد ہوگئیں۔
برازیل میں 2 لاکھ 33 ہزار 511 افراد کورونا سے متاثر،اموات 15 ہزار 662 ، جرمنی میں ایک لاکھ 76 ہزار 244 افراد متاثر،اموات 8027 ہوگئیں، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 392، اموات 6937 ، اور ترکی میں ایک لاکھ 48 ہزار 67 افراد کورونا سے متاثر،اموات 4096 اور انڈیا میں 91 ہزار 314 افراد متاثر، اموات کی تعداد 2 ہزار 897 ہوگئیں۔
