English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس:این ڈی ایم اے نے سندھ  کو دیے گئے سامان کی تفصیل جاری

القمر

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ کو دیے گئے سامان کی تفصیل جاری کردی۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کورونا وبا سے متعلق سندھ کو دیے گئے سامان کی تفصیل جاری کردتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کو معاونت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے سندھ کو 20 بائی پیپ وینٹی لیٹرزدیےگئےہیں اور سندھ میں اس وقت ضرورت کیمطابق وافر تعداد میں وینٹی لیٹرزموجود ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس میں تقریباً 500 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ اب تک سندھ کو 10 لاکھ 30 ہزار 163 فیس ماسک، 32 ہزار392 این 95 اور 2 لاکھ 3 ہزار840 کے این 95 ماسک اور 2 لاکھ 35 ہزار479 حفاظتی سوٹ، 8 ہزار773 حفاظتی عینک بھی دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے